Eid e ghadeer | What is eid e ghadeer | Why we celebrate Eid e ghadeer | Eid e ghadeer ka waqia Urdu | Eid Ghadir incident |
Eid e ghadeer,Eid Ghadeer,eid e ghadeer,eid ghadeer,what is eid ghadeer,why we celebrate eid e ghadeer,waqia ghadeer e khum in urdu.
عید غدیر کیا ہے؟
ہم عید غدیر کیوں مناتے ہیں؟
واقعہ غدیر؟
What is Eid Ghadir?
Eid-ul-Ghadir is the occasion when the Holy Prophet (Mohammad s.a) raised Imam Ali (a.s) in the field of Ghadir and said that this Ali (as) is the master of whom I am the master and declared him as his guardian and successor.
عید غدیر کیا ہے؟
عید غدیر وہ موقع ہے کہ جب رسول خداؐ نے میدان غدیر میں امام علیؑ کر ہاتھوں پر بلند کر کے فرمایا جس جس کا میں مولا ہوں اس کے یہ علیؑ مولا ہیں اور ان کو اپنا ولی و وصی اور جناشین قرار دیا۔
What happened on the day of Eid Ghadir?
عید غدیر کے دن کیا ہوا تھا؟
واقعہ غدیر خم
یہ رسول اکرمؐ کا وہ آخری حج ہے جو دسویں میں ہوا تھا اور یہ حج ایک خاص درجہ رکھتا ہے ۔
یہ وہ حج ہے جس میں رسولؐ کے ساتھ حج کرنے والے مسلمانوں کی تعدادا ایک لاکھ سے زیادہ تھی ۔
مکہ میں حج کے اعمال ادا کرنے کے بعد آپ مدینہ کی طرف واپس چلے، اصحاب آپ کے ساتھ تھے، جب یہ قافلہ مقام "غدیر خم" پر پہونچا تو حضرت جبرئیلؑ پروردگار عالم کی طرف سے یہ آیت لیکر نازل ہوئے
( يَا أيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغ مَا اُنزِلَ إلَيكَ مِنْ رَبِّكَ وَ إنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ إنَّ اللهَ لاَ يَهْدِيْ الْقَوْمَ الْكَافِرِيْنَ )
{ ترجمہ : اے رسول! اس پیغام کو پہونچا دیجئے جو آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر نازل ہو چکا ہے اور اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو گویا رسالت کا کوئی کام انجام نہیں دیا اور اللہ آپ کو لوگوں کے شر سے محفوظ رکھے گا، بے شک اللہ کافروں کی ہدایت نہیں کرتا ہے۔ }) یہ سننے کے بعد آپ نے اونٹوں کے کجاووں کا منبر بنوایا ۔
سارے مجمع کو دوپہر کے وقت کھلے میدان میں روکا، جو آگے بڑھ گئے تھے انھیں پیچھے بولایا جو پیچھے رہ گئے تھے ان کا انتظار کیا اور جب سوا لاکھ مسلمانوں کا مجمع اکٹھا ہو گیا تو آپ نے ایک خطبہ ارشاد فرمایا جس میں یہ بتایا کہ میں عنقریب دنیا سے جانے والا ہوں اس کے بعد آپ نے پوچھا کہ تم لوگ مجھے اپنا حاکم سمجھتے ہو یا نہیں؟ سب نے ایک ساتھ کہا --- جی ہاں آپ نے فرمایا
( مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهٰذَا عَلِيٌّ مَوْلَا )
جس کا میں حاکم ہوںاس کے علیؑ بھی حاکم ہیں ۔ یہ کہتے ہوئے علیؑ کو دونوں ہاتھوں سے اٹھالیا اور اتنا اٹھایا کہ خود پیچھے چھپ گئے۔
یہ کہ کر منبر سے اتر آئے اور مجمع کو حکم دیا کہ سب آکر علیؑ کے ہاتھ پر بیعت کریں اور انہیں اس عہدہ کی مبارکباد دیں۔ یہ سننا تھا کہ سارا مجمع مبارکباد کے کئے ٹوٹ پڑا۔ سب سے پہلے بعض نمایا لوگوں نے مبارکبادی دی اور کہا یاعلیؑ مبارک ہو مبارک ہو آپ میرے اور ہر مومن مرد عورت کے حاکم یو گئے۔
اور اسی موقع پر قرآن کی یہ آیت بھی نازل ہوئی
( اَليَوْمَ يَءِسَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ دِيْنِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِىْ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِىْ وَرَضِيْتُ لَكُمْ الْإسْلَامَ دِيْناً )
{ ترجمہ: آج کفار تمہارے دین سے مایوس ہو گئے لہذا تم ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو،آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کر دیا اور اپنی نعمتوں کو تمام کر دیا ہے اور تمہارے دین اسلام سے راضی و خوشنود ہوگیا} )
Eid Ghadir (4 Dhul-Hijjah) Why do we celebrate?
The Prophet of Eid-ul-Ghadir appointed Hazrat Ali as his successor, minister, successor and caliph. That is why we celebrate this date like Eid. We hold parties, wear new clothes, apply perfume, on the guardianship of Mawla. They greet each other, offer Ghadir prayers and perform his deeds.
عید غدیر ( ۱۸ ذی الحجہ ) ہم خوشی کیوں مناتے ہیں؟
عید غدیر کے رسولؐ نے حضرت علیؑ کو اپنا وصی،وزیر،جانشین اور خلیفہ مقرر کیا اسی لئے ہم لوگ اس تاریخ کو عید کی طرح مناتے ہیں مناتے ہیں ۔محفلیں کرتے ہیں، نئے کپڑے پہنتے ہیں،عطر لگاتے ہیں،مولاؑ کی ولایت پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں غدیر کی نماز پڑھتے ہیں اور اس کے اعمال بجالاتے ہیں۔